پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اصولوں پر کھڑی ہے، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اصولوں پر کھڑی ہے، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے پیپلزپارٹی آج بھی اپنے اصولوں پر کھڑی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ جہاں تک صدر مملکت آسف علی زرداری کا تعلق ہے جب پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سینیٹ اور قومی اسمبلی کسی بھی قانون کو پاس کر کے صدر کے پاس بھیجیں گے تو صدر اس پر دستخط ضرور کریں گے۔

مذاکرات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش تھی: کھیل داس
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء کھیل داس نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جو مذاکرات شروع کئے تھے یہ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش تھی، پہلے ا نہوں نے خود کمیٹی بنائی اور اس کے بعد پھر یہ سارا عمل شروع ہو ، جو معیشت ہے، جو چیلنجز ہیں حکومت نے ان سے نمٹا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ مجھے بتا یا جائے کہ ملک میں آج تک جتنے کمیشن بنے ہیں کسی کا کبھی کوئی نتیجہ سامنے آیا ہے۔

کھیل داس قسم اٹھائیں کہ آپ نے 26 ویں آئینی ترمیم پڑھی ہے: فیصل چوہدری
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءفیصل چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ مادر پدر آزاد ہے پارلیمنٹ بالکل آزاد نہیں ہے، ان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کون سا قانون آنا ہے، کھیل داس قسم اٹھائیں کہ آپ نے 26 ویں آئینی ترمیم پڑھی ہے، ان کو پتہ ہی نہیں ۔ ایک سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ چلیں کوئی ان کی بھی نہیں سنے گا، ہماری بھی نہیں سنے گا، ہم سب مل کر یہ تو کہیں گے نہ کہ کوئی ہماری نہیں سنتا۔

معاملات تب حل ہو نگے جب آپ چیزوں کو کسی طرف لے کر جائیں گے: اطہر کاظمی
علاوہ ازیں تجزیہ کار اطہر کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ پہلے بھی مذاکراتی کمیٹیاں بنی ہوئی تھیں بیٹھے ہوئے تھے، مذاکرات بھی ہوئے، وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے لوگ ہی بیٹھے ہوئے تھے، معاملات تب حل ہوں گے جب آپ چیزوں کو کسی طرف لے کر جائیں گے،آپ نے پیکا کا ذکر کیا اور پیپلزپارٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا، اس وقت جو کچھ ہورہاہے اس میں پیپلزپارٹی کا اتنا ہی کردار ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *