پاکستان کا بھارت کو ایک اور جھٹکا،فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹم جاری

پاکستان کا بھارت کو ایک اور جھٹکا،فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹم جاری

پاکستان اور بھارت کے مابین گزشتہ سال ہونے والی جنگ کے بعد پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا اب یہ بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی ہےجس میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز پر حاصل کردہ، کمرشل اور فوجی طیارے اب مزید ایک ماہ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026ء کو صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی پروازوں کو متبادل فضائی راستے اختیار کرنا ہوں گے جس کے باعث پروازوں کے دورانیے اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران سیز فائر کا آج آخری روز ، جنگ بندی میں مزید توسیع کا کتنا امکان؟

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود 23 اپریل 2025ء کو بند کی تھی، جس کے بعد سے اس پابندی میں وقفے وقفے سے توسیع کی جاتی رہی ہے۔اور اب یہ بندش دوسرے سال میں داخل ہورہی ہے

 اس بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کے اضافی اخراجات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ علاقائی فضائی روٹس پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *