سینئر صحافی اور تجزیہ کار مشتاق یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کرپشن خاتمے کے حوالے سے دوہرا معیار رکھتے ہیں۔
آزاد ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں میزبان عرفان خان کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مشتاق یوسفزئی نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میں سفارش پر نہیں پیسے دے کر کام ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کے 11سالہ دور اقتدار میں صوبے کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین نے وفاق کے خلاف جو زبان استعمال کی، اس کے بدلے میں وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ بہت تعاون کیا اور صبر سے کام لیا ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپشن خاتمے کے حوالے سے دوہرا معیار رکھتے ہیں۔عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان نے کرپشن سے متعلق آواز اٹھائی تو الٹا انہیں کابینہ سے ہٹایا گیا۔
سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی اپنے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شام کے بعد رٹ محدود ہو جاتی ہے۔