عوامی سہولت کیلئے کراچی سے حیدر آباد ہائی وے کو 6 لین میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

عوامی سہولت کیلئے کراچی سے حیدر آباد ہائی وے کو4 لین سے 6 لین میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے  حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی سے حیدرآباد M9 ہائی وے، جو اس وقت 4 لین میں ہے اسے فوری طور پر 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کہ منصوبہ پبلک کی سہولت کے لیے بنایا جارہا ہے جس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سپر ہائی وے پر چونکہ اب بہت سے ریسٹورنٹس اور رہائشی ایریاز شفٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ایم نائن پر ٹریفک کے  دباؤ میں اضافہ گیا ہے اسی وجہ سے اسے چھ لین میں توسیع دینے کی اشد ضرورت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *