عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی رہنمائوں کی شدید تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کی عون چوہدری کیساتھ ملاقات کی تصاویر سامنے آنے پر پارٹی رہنمائوں نے تنقید کا نشانہ بنادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شئیر کی گئی۔ عاطف خان کی تصویر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی رہنمائوں نے تنقید کی، جس پر عاطف خان کا جواب تھا کہ ’میں نے خفیہ نہیں، دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات کی ہے۔‘

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور وزیراعلی رہیں گے نہ ہی بیرسٹر گوہرچیئرمین، سینیٹر فیصل واؤڈا کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کلب میں معمول کے مطابق واک کیلئے گیا ہوا تھا، عون چوہدری سے آمنا سامنا ہوا تو کسی نے تصویر لے لی۔ عاطف خان کی بات سے گروپ میں شامل دیگر رہنمائوں نے بھی اتفاق کیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور قیادت عاطف خان کی اس ملاقات کو ناپسندیدہ سمجھتی ہے۔ شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ عون چوہدری نے ہمارے لیڈر اور ان کی اہلیہ کیخلاف گواہی دیدی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *