بجٹ میں پراپرٹی ، ہاؤسنگ سیکٹر پر لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ایف پی سی سی آئی

بجٹ میں پراپرٹی ، ہاؤسنگ سیکٹر پر لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ایف پی سی سی آئی

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے اہم بیان  آگیا  ۔ 

ایف پی سی سی آئی کاکہنا ہے کہ پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر پر بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے مطابق پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی 4 فیصد شرح رئیل اسٹیٹ شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکسز کو کم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، حکومت کو کم قیمت گھروں کے حصول کیلئے ہر ممکن مراعات دینی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں بھی پہلی مرتبہ گھر بنانے یا خریدنے پر مکمل ٹیکس چھوٹ دی جانی چاہیے،مراعاتی پیکیج میں اوورسیز پاکستانیز کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے۔

ایف پی سی سی آئی  کاکہنا ہے کہ رہائشی مکان کی تین منزلوں کی اجازت اچھا اقدام  ،حکومت کو ہائی ریز بلڈنگ کی طرف جانا چاہیے، گزشتہ چند سالوں سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر جمود کا شکار،حکومت بحالی کیلئے جامع پلان پیش کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *