دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے لیے اہداف پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حملے زیادہ شدید اور تباہ کن ہوں گے اور ایران کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’سی این این‘ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے وزارتِ دفاع میں صورتِ حال کے جائزہ اجلاس کے دوران کہا کہ اہداف طے کیے جا چکے ہیں اور فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاری مکمل ہے۔