مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ پہاڑوں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ایک پہاڑی اور دشوار گزار علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم پائلٹ کی حالت اور کسی ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز متوقع ہے۔
بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس حادثے کے حوالے سے کوئی تفصیلی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔