پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر حکومت کیجانب سے ٹیکس ختم کیے جانے کا امکان

پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر حکومت کیجانب سے ٹیکس ختم کیے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں یہ ٹیکس مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس سے ہونے والی آمدن انتہائی معمولی رہی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکومت کو تجویز دینے جا رہا ہے کہ کمرشل پراپرٹی کی الاٹمنٹ یا منتقلی اور کھلے پلاٹس یا رہائشی پراپرٹی کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پر ایف ای ڈی ختم کر دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ،ڈالر سستا

ذرائع کے مطابق اگر پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز کو حتمی شکل دے دی گئی تو اسے آئندہ وفاقی بجٹ میں نافذ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ دیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 7 ای، اسلام آباد میں کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کے خاتمے اور جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کی سفارش کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *