راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سندھ میں پارٹی کی قیادت میں تبدیلی کی ہدایت کر دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے بلایا، جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سندھ کی قیادت میں تبدیلی کی ہدایت کے بعد، کراچی میں عالمگیر خان کو پارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ عمران خان نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو شامل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ ان تبدیلیوں سے پارٹی کے اندرونی معاملات میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، جو آنے والے دنوں میں مزید واضح ہو سکتی ہیں۔