پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار، ڈالرسستا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، 100 انڈیکس 406 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 331 پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : احمد علی اکبر بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار، دلہن سامنے آ گئیں؟

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 477 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز  شیئر مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 924 پوائنٹس پر  بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کےبعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 6 پیسے پر آ گئی۔

editor

Related Articles