گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو نوشہرو فیروز سے گرفتار کر لیا گیا۔
وہ مبینہ پولیس مقابلے کے کیس میں ضمانت لینے سیشن کورٹ آئے تھے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ غلا م مرتضیٰ جتوئی کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق الیکشن 2024ء میں پی پی کارکن کی ہلاکت پر غلا م مرتضیٰ جتوئی اور دیگر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ان میں ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔ غلام مرتضیٰ جتوئی مبینہ پولیس مقابلے کے کیس میں ضمانت لینے سیشن کورٹ آئے تھے۔
جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بن چکی ہے۔