اگلے آٹھ سے دس مہینوں کیلئے عمران خان جیل سے باہر نہیں آ سکتے، فیصل واوڈا کی نئی پیشنگوئی

اگلے آٹھ سے دس مہینوں کیلئے عمران خان جیل سے باہر نہیں آ سکتے، فیصل واوڈا کی نئی پیشنگوئی

سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستقبل کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے آٹھ سے دس مہینوں تک عمران خان جیل باہر نہیں آ سکیں گے۔

فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ پی ٹی آئی منتوں ترلوں پر اتر آئےگی جبکہ حکومت اپنی جگہ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔ اب بھی یہی کچھ ہو رہا ہے، تاہم آنے والے دنوں میں نچلی سطح پر مذاکرات شروع ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری پارٹی میں واپس آنا چاہتے ہیں، اور انہیں واپس آ جانا چاہیے۔ فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی کہ پرانے چہرے ایک بار پھر پی ٹی آئی میں نظر آئیں گے اور آنے والے وقت میں پارٹی کو کئی چیلنجز درپیش ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 18 تاریخ کو نہ کوئی احتجاج ہوگا، نہ دھرنا، نہ کوئی بڑی سیاسی سرگرمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹرمپ کارڈ دکھانے کی بات کی جا رہی تھی، وہ محض پلے کارڈز کی صورت میں ہی سامنے آئیں گے اور کوئی غیر معمولی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کو اپنا سابق رہنما مانتے ہیں اور جو سیاست انہوں نے ان سے سیکھی ہے، اسی پر عمل پیرا ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کسی پارٹی میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ کسی ذاتی مفاد کے تحت کسی کے پاس گئے ہیں۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق کہا کہ ان سے ان کا احترام کا رشتہ ہے، اور اگر کوئی بڑا سیاسی موقع آیا تو وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *