ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد ، بلوچستان میں بارش اور برفباری متوقع

ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد ، بلوچستان میں بارش اور برفباری متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے  جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند رہے گی جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،تاہم کوئٹہ، زیارت، قلات، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، خاران اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور شہر کی فضا میں خنکی موجود ہے اورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،بارشوں کے بعد فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا ، بلاول بھٹو زرداری

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور 31 ویں نمبر پر آگیا ہے اورشہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 98 ریکارڈ کی گئی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن بھر بادلوں کے ڈیرے رہیں گے،شام اور رات میں چند مقامات پر بوندا باندی کی بھی توقع ہے،شہر میں اس وقت مطلع ابر آلوداورموسم خوشگوار ہے،موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی 61 فیصد ہے،شمال مشرقی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

دوسری طرف اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار بدستور مضر صحت ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے،اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی جارہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *