جڑواں شہروں میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر

جڑواں شہروں میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہونے پر جڑواں شہروں میں دمہ اورسانس کے مریضوں کو شدید متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کا پھیلاؤ مارچ کے دوسرے اورتیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کیلئے آلات نصب ہیں، سیکٹرایچ8، ایف10،ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پرپہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپرمل بیری کے پولن کا غلبہ ہے جوکُل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار45 ہزار ذرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *