چینی کی ایکس مل قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا، ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

چینی کی ایکس مل قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا، ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن  کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں طلب اور رسد کی بنیاد پر اتار چڑھائو کا شکار رہتی ہیں۔ انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی کہ انڈسٹری چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

پنجاب میں دھان کی بوائی پر پابندی عائد، وجہ کیا بنی؟

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ فورسز کرتی ہیں، ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قیمتوں میں اضافے کا اصل فائدہ اٹھانے والے سٹہ باز، ذخیرہ اندوز اور منافع خور ہیں جو اپنے پاس دستیاب چینی پر ناجائز منافع کمانے کیلئے صورتحال کے مطابق مارکیٹ فورسز کو متاثر کرنے کیلئے افواہیں پھیلاتے ہیں۔

پنجاب زون کے ترجمان نے کہا کہ شوگر ملیں پہلے ہی رمضان پیکیج میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے تعاون سے خصوصی ڈسکائونٹ اسٹالز کے ذریعے130 روپے فی کلو کے رعایتی نرخ پر چینی فراہم کر رہی ہیں۔

چینی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے دیگر عوامل میں چینی کی صنعت پر ٹیکس میں اضافہ، مہنگے درآمدی کیمیکل اور اجرت میں اضافہ بھی شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *