پاکستان کے 45 کھلاڑی ’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘ میں شامل، نسیم شاہ کی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

پاکستان کے 45 کھلاڑی ’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘ میں شامل، نسیم شاہ کی قیمت سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

پاکستان کے مجموعی طور پر 45 کرکٹرز نے رواں سال ’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ بھی شامل ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ سب سے زیادہ قیمت والے پاکستانی کھلاڑی ہیں جن کی ریزرو قیمت ایک لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

آل راؤنڈر عماد وسیم اور اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے اپنی ریزرو قیمت 78 ہزار 500 پاؤنڈ بتائی ہے۔ شاداب خان، حسن علی اور محمد حسنین سمیت دیگر قابل ذکر کھلاڑیوں کی ریزرو قیمت 63 ہزار پاؤنڈ ہے۔ تاہم محمد عباس، حیدر علی اور عماد بٹ جیسے کھلاڑیوں نے مقررہ قیمت کے بغیر ڈرافٹ میں جگہ بنائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی سی بی نے نسیم شاہ اور چند دیگر کھلاڑیوں کو پاکستان میچز اور پی ایس ایل 9 کے لیے آرام دینے کے لیے ’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘ میں شرکت سے روک دیا تھا۔ ’دی ہنڈریڈ ‘  2025 کا ڈرافٹ بدھ 12 مارچ کو ہوگا جس میں دنیا بھر سے 348 کھلاڑی 8 ٹیموں میں صرف 10 دستیاب جگہوں کے لیے مقابلہ کریں گے۔ ٹورنامنٹ اب اپنے پانچویں ایڈیشن میں ہے اور اس کا آغاز 5 اگست کو لارڈز میں لندن اسپرٹ اور اوول انوینسیبلز کے درمیان لندن ڈربی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ سے شکست کیوں ہوئی؟، نسیم شاہ کی اگلا میچ جیتنے کے لیے تجاویز سامنے آگئیں

’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘ کے لیے رجسٹریشن کروانے والے کھلاڑیوں میں نسیم شاہ، صائم ایوب، عماد وسیم، حسن علی، محمد حسنین، زمان خان، شاداب خان، اسامہ میر، محمد عامر، اعظم خان، شان مسعود، محمد عباس، نعمان علی، حیدر علی، محمد علی اور سلمان علی آغا شامل ہیں ’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘  میں اذان اویس، عماد بٹ، احمد دانیال، صاحبزادہ فرحان، ثمین گل، محمد حارث، محمد عمران جونیئر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

امام انعام الحق، سلمان ارشاد، تیجول اسلام، عامر جمال، ساجد خان، عثمان خان، جہانداد خان، حسیب اللہ خان، عرفان خان نیازی، چوہدری سعد مسعود، محمد موسیٰ، خواجہ نافع، روحیل نذیر، محمد نواز، عبداللہ شفیق، حنین شاہ، خرم شہزاد، سعود شکیل، محمد طلعت، احسان اللہ، عامر یامین اور محمد ذیشان نے بھی خود کو ’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘ میں شامل کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *