شبھمن گل نے کہا ہے کہ چمپئینز ٹرافی کا فائنل وہی ٹیم جیتے گی جو دباؤ سے بہتر طور پر نمٹے گی۔
پریس کانفرنس میں نائب کپتان شبھمن گل نے کہا کہ ہم بھارت میں ورلڈ کپ کا فائنل ہار چکے ہیں، لیکن اس بار پوری ٹیم ایک روزہ ٹورنامنٹ جیتنے کےلیے مکمل تیار ہے۔
نائب کپتان نے کہا کہ یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں ہوگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کھلاڑی دباؤ محسوس کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے، لیکن دبائو سے نمٹنے میں تجربہ کار کھلاڑی کامیاب رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا بائولنگ اٹیک زیادہ مضبوط نہیں تھا لیکن ہم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلیں۔ میں بطور بلے باز ہمیشہ موقع کی مناسبت سے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔