پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ میرے خیال میں فائنل میں جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ 60 فیصد میچ بھی جیت جائے گی ۔
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چیمپئنزٹرافی 2025 کے فائنل کے حوالے سے سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں بڑے ایونٹ میں تیاری کے ساتھ آئی ہیں ۔
نیوزی لینڈ نے رائونڈ میچ میں غلطی کی وہ اسے دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ کامران اکمل نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس وقت بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں ، بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ کیلئے تیاری اچھی ہے۔
بھارتی ٹیم کا ہرکھلاڑی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے۔ سابق وکٹ بلے باز کا کہنا تھا کہ اسپنرز کو وکٹیں دینے سے بچیں گے تو دباؤ کم ہوگا، نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو بھارتی اسپنرز کو سنبھل کرکھیلنا ہوگا۔
اس موقع پر باسط علی نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا سابقہ ریکارڈ اچھا ہے، بھارت دبئی میں گزشتہ میچ جیتا ہےفائنل میں بھی کامیابی حاصل سکتا ہے ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ میں اوپنرز کا اچھا کھیلنا ضروری ہوگا، اوپنر جس ٹیم کو اچھا آغاز دیں گے اس کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔