وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے 15 رمضان المبارک سے پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات 1 بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر 1، آر 2، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، خواجہ آصف

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر سفرکرتے ہیں،پیپلز بسوں کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا ہے ۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ اس چیز کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ عید کی خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھر پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:گندم خراب ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، حفاظتی اقدامات لئے گئے ہیں : شرجیل میمن

حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپورطریقے سے فائدہ اٹھائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *