چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ہماری کی ٹیم کیلئے ایک شاندار تجربہ تھا اور وہ بھارت کی جیت کو دل سےتسلیم کرتے ہیں۔
فانئل میچ کے بعد گفتگو میں مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے اچھا رہا۔ ہمیں راستے میں کئی چیلنجز اور مشکلات پیش آئیں، لیکن ہم نے ایک گروپ کے طور پر بہتری دکھائی۔ آج ہم ایک بہترین ٹیم کیخلاف کھیلے اور ہمیں ان کی جیت کا اعتراف کرنا ہوگا۔
ٹیم کے ہر کھلاڑی نے ٹورنامنٹ میں ۔ اہم کردار ادا کیا اور یہ ہمارے لئے یہ حوصلہ افزا بات ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے اپنی ٹیم کی بیٹنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم کی بولنگ اچھی تھی، پاور پلے کے بعد چند وکٹیں جلدی گرنے سے ہم پریشرمیں آگئے۔
بھارت کے سپنرز نے ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ وہ حقیقت میں عالمی معیار کے بولرز ہیں۔ ہم اگر 20 سے 25 رنز اور بنا لیتےتو میچ ہمارے حق میں سو سکتا تھا ۔ کیوی کپتان نے روہت شرما اور شبھمن گِل کی بلے بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں انڈین کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کی ۔ خاص طور پر روہت شرما کا اس پچ پر ہر گیند پر رنز بنانا غیر معمولی تھا۔
اپنے پلیئرراچن رویندرا کی کارکردگی پر انہوں نے کہاکہ ہم نے دیکھا ہے کہ وہ بڑے ٹورنامنٹس میں کس طرح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔ وہ گیند اور بیٹ دونوں سے شاندار کھیل پیش کرتے ہیں۔ ان کا مستقبل روشن ہے۔ آج بھی انہوں نے برق رفتاری سے رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ان کے لیے بطور کپتان پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ ایک زبردست تجربہ رہا۔ آخر میں سینٹنر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی ٹیم فائنل ہار گئی لیکن مجموعی طورپر کیوی ٹیم کیلئے یہ ایک بہترین ٹورنامنٹ رہا۔