نادرا نے پہلی بار ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ جاری کردیئے

نادرا نے پہلی بار ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ جاری کردیئے

نادرا نے 25ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں پہلی بار ’’ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ‘‘ کا اجراء کر دیا۔

نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں نادرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قانونی اور محفوظ شناخت فراہم کرنے کے حوالے سے نادرا کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا ایک مضبوط رشتہ قائم کر رہا ہے اور اس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اہم پیشرفت کی ہے۔

مزید پڑھیں: نادرا کا ب فارم بنوانے کا طریقہ کار، فیس اور درکار دستاویزات بارے مکمل معلومات جانیئے

آصف زرداری نے مزید کہا کہ نادرا کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دینی چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ نادرا کی ٹیکنالوجی میں مہارت پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اس کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈی میٹریلائزڈ کارڈ کی تصدیق کے لیے ایک مربوط نظام تیار کیا جا رہا ہے۔

نادرا کے بانی چیئرمین زاہد احسان بھی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *