پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے حکومتی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم کے شعبے میں مکمل حمایت جاری ہے، جس کی بدولت قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کر رہی ہے جن سے مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے وزیراعظم کیساتھ مشاورت کریں گے، علی پرویز ملک

علی پرویز ملک نے عالمی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات کے باعث دنیا کے کئی ممالک شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں، تاہم پاکستان کی صورتحال ان کے مقابلے میں بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور ایندھن کی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم سیکٹر میں استحکام یقینی بنانے کے لیے مختلف سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پالیسی سازی میں عوامی مفاد کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے، حکومت توانائی کے شعبے میں پائیدار بہتری لانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *