صرف 10,300 روپے ماہانہ میں سوزوکی GD 110 حاصل کریں

صرف 10,300 روپے ماہانہ میں سوزوکی GD 110 حاصل کریں

پاکستان میں موٹر سائیکل خریداروں کے لیے سوزوکی GD 110 کی قیمت اور اقساطی منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے تحت صارفین بلاسود اقساط پر بھی یہ موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سوزوکی GD 110 کی اوسط استعمال شدہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہے، تاہم یہ قیمت ماڈل ایئر، مائلیج اور مجموعی حالت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔

نئے GD 110S ماڈل کی بات کی جائے تو اس میں 110 سی سی انجن دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جو 21 جولائی 2025 سے مؤثر ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے 0 فیصد مارک اپ پر دو اقساطی منصوبے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ پہلے منصوبے کے تحت 25 فیصد ایڈوانس (92,475 روپے) ادا کر کے موٹر سائیکل حاصل کی جا سکتی ہے، جس کے بعد 23 ماہ تک 11,600 روپے ماہانہ قسط اور آخری 24ویں مہینے میں 10,625 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سستے پیٹرول فراہمی منصوبہ میں بڑی پیش رفت

دوسرے منصوبے میں 50 فیصد ایڈوانس (184,950 روپے) کے ساتھ 18 ماہ کی اقساط رکھی گئی ہیں، جن میں پہلے 17 ماہ تک 10,300 روپے ماہانہ اور آخری قسط 9,850 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس طرح GD 110S موٹر سائیکل کم از کم 10,300 روپے ماہانہ قسط پر بھی صارفین کے لیے دستیاب ہے، جو خریداروں کو آسان مالی سہولت فراہم کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *