حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے اور پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اورحکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔