سوشل میڈیا پر پاک فوج کے ایک افسر کی دلوں کو چھو لینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے ایک زخمی سپاہی کو کندھے پر اٹھائے دشوار گزار اور سنگلاخ پہاڑی راستوں سے نیچے لاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
یہ منظر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے درمیان موجود گہرے اور مضبوط رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اسے افواجِ پاکستان کے روایتی جذبۂ ذمہ داری، رفاقت اور لازوال قربانی کی ایک اعلیٰ علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ کٹھن حالات اور مشکل ترین جغرافیائی خطے میں اپنے ساتھی کی جان بچانے کی یہ کوشش ہر دیکھنے والے کو متاثر کر رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ میدانِ جنگ ہو یا امن کا دور، پاک فوج میں ہر سپاہی کی زندگی انتہائی قیمتی ہے اور کسی بھی مشکل ترین صورتحال میں اپنے ساتھی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جاتا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے اور جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹس سیکشن میں “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے نعروں اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔