حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلہ

حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلہ

حکومت نے اگلے مالی سال میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے سوال پر تحریری جواب دیا یہ جواب وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی جانب سے دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے حکومت اور وزارت خزانہ کی جانب سے اضافے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ

تحریری جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور ملازمین کے الاؤنسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملازمین کے لیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کے معاملے پر غور ہورہا ہےتاہم وفاقی ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *