مہنگائی کا طوفان واپس! ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان واپس! ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبے نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس سے عوامی سطح پر مہنگائی کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے اعلان کیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔اس فیصلے کا اعلان الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کیا جنہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرول ،ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا

ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپورٹرز حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ بار بار ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

نہ صرف کاروباری لاگت بڑھا رہا ہے بلکہ ملک میں مہنگائی کے دباؤ کو بھی مزید شدید کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پالیسیوں کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بوجھ بڑھ رہا ہے جس کا براہ راست اثر عام صارفین اور روزگار کے مواقع پر پڑ رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف مال برداری کے اخراجات بڑھتے ہیں بلکہ مجموعی معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے جو کاروباری طبقے اور عام شہری دونوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے مطالبہ کیا کہ موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس سمیت مختلف اداروں کی جانب سے

عائد کیے جانے والے چالانوں اور جرمانوں پر بھی نظرثانی کی جائے ۔

editor

Related Articles