کاروباری اوقات تبدیل کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

کاروباری اوقات تبدیل کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں دکانیں، بازار اور خریداری مراکز رات8بجے بند کرنا لازم ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بعض ضروری خدمات کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، ان میں ادویات کی دکانیں، ہسپتال، پیٹرول پمپ، سی این جی مراکز اور دودھ کی دکانیں شامل ہیں، جو معمول کے مطابق کھلی رہ سکیں گی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد کے تاجروں اور کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ضلعی انتظامیہ نے کھانے پینے کے کاروبار کے لیے بھی مخصوص اوقات مقرر کیے ہیں،ریستوران، تندور، کریانہ اسٹورز اور دیگر غذائی مراکز کو رات دس بجے تک بند کرنا ہوگا،تاہم گھروں تک کھانا پہنچانے اور ساتھ لے جانے کی سہولت پر کسی قسم کی وقت کی پابندی عائد نہیں کی گئی، جس سے شہریوں کو کچھ حد تک سہولت برقرار رہے گی۔

اسی طرح شادی ہالز، مارکیز اور تقریبات کے مقامات کو بھی رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کھیلوں کی سہولیات، کلبز اور جمزکے لیے بھی یہی وقت مقرر کیا گیا ہے تاکہ توانائی کے استعمال میں کمی لائی جا سکے،انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات توانائی کے بچاؤ اور مجموعی اخراجات میں کمی کے لیے کیے گئے ہیں، اور یہ نئے اوقات اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

editor

Related Articles