یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پاکستانی عوام کو عیدالفطر کے موقع پر ایک تحفہ ملنے کا امکان ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر یکم اپریل سے ایندھن کی نئی قیمتیں نافذ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں 1.50 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 7.24 ڈالر سے گر کر 5.84 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 0.60 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

اس صورتحال کے مثبت اثرات پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں پر مرتب ہوں گے۔ ابتدائی تجزیوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں3 سے 3.50 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی لیٹرتک کمی متوقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں ممکنہ ایڈجسٹمنٹ کی سفارشات وزیراعظم کو پیش کر دی ہیں، جن کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اگر حکومت کی جانب سے یہ کمی منظور کر لی جاتی ہےتو موجودہ قیمتیں جو پیٹرول 255.63 روپے اور ڈیزل258.64 روپے فی لیٹر ہیں، ان میں عید سے پہلے اہم کمی ہوگی۔

اس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا، خاص طور پر عید کے موقع پر سفر کرنے والوں کے لیے یہ ایک خوش آئند خبر ہے۔

حکومت نے گزشتہ 15 دنوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہوئی تھیںلیکن عالمی سطح پر تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث اب عوام کو ایک بار پھر سستے پیٹرول و ڈیزل کی امید ہے۔ فیصلہ ہونے کے بعد نئی قیمتیں یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *