پنجاب حکومت نے نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نئے کار سروس اسٹیشن بنانے پر مکمل پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی، نئے کار واش اسٹیشن بنانے پر پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔