محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو بارشوں کی نوید سنا دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ نجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ گزشتہ روز سے ملک بھر میں ہیٹ ویو ہے۔ہیٹ ویو کی وجہ اپر ایٹماسفیر میں ہائی پریشر کی موجودگی ہے۔ ملک بھر میں ہیٹ ویو پوراہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں شرید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان آج سے گرمی کی لپیٹ میں رہینگے

انہوں نے بتایا کہ نواب شاہ، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک جا سکتاہے۔ رواں ہفتے پنجاب میں بھی درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ رواں ہفتے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی گرمی کی لہر رہے گی۔ ہیٹ ویو کا سلسلہ پورا ہفتے رہے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ 16 سے 18 اپریل کو ملکی بالائی علاقوں میں ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا۔ 18 تاریخ کو اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔ آنے والے ہفتے میں کراچی میں بھی گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *