آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرول پر مزید ٹیکسز عائد کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرول پر مزید ٹیکسز عائد کرنے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے پیٹرول پر مزید ٹیکسز عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی ہے جو دیگر مصنوعات پر عائد ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو اس سے ایم ایس (موٹر اسپirit) اور ایچ ایس ڈی (ہائی سپیڈ ڈیزل) کی قیمتوں میں 47 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی دی ہے، جس سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اس طرح سیلز ٹیکس اور کاربن لیوی عائد ہونے سے پیٹرول کی قیمت 53 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس لیوی میں اضافہ بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے تجویز کیا گیا تھا، مگر یہ فیصلہ عوامی سطح پر مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر فیصد ہے، یعنی پیٹرول پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لیا جا رہا۔ پیٹرولیم لیوی ہی اس وقت پیٹرول پر عائد ہونے والا واحد بڑا ٹیکس ہے، علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی پاکستان میں درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *