وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو جلد نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
سینئر صحافی عرفان خان کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے دونوں بھائیوں فیصل امین اور عمر امین کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عرفان خان کے مطابق علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحیققات کی جارہی ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جو اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں ان کی مالیت آمدن سے کہیں زیادہ ہے، نیب کے جانب سے ان پر مبینہ طور پر سابق دورِ حکومت میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عرفان خان نے بتایا کہ نیب ذرائع نے علی امین گنڈاپور کیخلاف تحقیقات سے متعلق کہا کہ ان کے قریبی ساتھیوں کو نیب کی جانب سے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئی بیان قلمبند نہیں ہوا، جلد ہی نیب علی امین گنڈاپور کو طلب کر سکتا ہے۔