پنجاب پولیس یونیفارم کی تضحیک معاملہ ،ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا گیا

پنجاب پولیس یونیفارم کی تضحیک معاملہ ،ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا گیا

پنجاب پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے کے معاملے میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورپولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ کاشف ضمیر کو لاہور سے باہر سے پکڑاگیا، ٹک ٹاکرکو لاہور منتقل کیا کر دیا ، کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں کیس درج ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

یادرہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے کا معاملہ پیش آیا تھا، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پر پولیس وردی کا مذاق اڑایا۔ پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کیخلاف 2 مقدمات درج کرلئے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں سکیورٹی ادارے کی ساکھ کو مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں تھیں۔مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کاشف ضمیر نے تقریب کے دوران پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال پکڑائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے پولیس کا مذاق اڑایا اور قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے کی کوشش بھی کی۔

اس واقعے کےفوری بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، پولیس نے کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں عوام میں پولیس کے وقار اور اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہیں، جو قانوناً ناقابل قبول جرم ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے کارروائی سے بچنے کے لئے آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے دوسری ویڈیو بھی بنائی جس میں پولیس اہلکار کے کپڑوں کا رنگ تبدیل کیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔تاہم پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے بدنامی کا سبب بننے والے پولیس اہلکار کو بھی دھر لیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *