پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے بڑا مطالبہ کر دیا

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے بڑا مطالبہ کر دیا

پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاور شئیرنگ فارمولے اور گورننس سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماحسن مرتضی نے کہا کہ آج اجلاس میں زراعت سمیت قومی مسائل پر ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے ،پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پنجاب مین بلدیاتی الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا سیاسی وژن بلوچستان کی ترقی، دیگر جماعتیں پسماندگی پر پھلتی پھولتی ہیں، احسن اقبال

حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بلدیاتی بل پر تحفظات ہیں۔اس میں جمہوریت کی اصل رو ح کو ہی ختم کر دیا گیا ہے۔ ہمیں گورننس سمیت چند جامعات سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔اجلاس میں مثبت پیشرفت ہوئی اور آئندہ ہفتے دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا طے کرتی ہے۔ اس معاہدے میں پانی کی تقسیم کا فارمولہ بھی طے ہے۔موسمی اثرات کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کاحق ہےکہ اپنا اپنا پانی استعمال کریں۔ دونوں صوبے پانی کی تقسیم نمبرز اور ڈیٹا پر بات کریں گے۔کتنے ملین ایکڑ پانی لینا ہے، کتنے ڈیمز بنا سکتے ہیں یہ ارسا دستاویز میں لکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صوبائی خودمختاری کا خیال رکھنا ہوگا اور معاملے کو سیاسی طور پر بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ کالا باغ ڈیم ایشو بھی سامنے ہے۔ سندھ کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *