توشہ خانہ ٹو کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

توشہ خانہ ٹو کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی سماعت آج بروز جمعۃ المبارک مقرر کر دی۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے۔ اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کیلئےمقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کیجانب سےعمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس د ئیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کیلئےمقرر کر دے گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *