تورخم مارکیٹ افغانستان کو طالبان نے خود آگ لگا کر پاکستان پر الزام لگا دیا

تورخم مارکیٹ افغانستان کو طالبان نے خود آگ لگا کر پاکستان پر الزام لگا دیا

افغانستان کی حدود میں تورخم بارڈر کے قریب واقع تجارتی مارکیٹ میں ہفتہ کی علی الصبح لگنے والی ہولناک آگ میں 150 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں، تاہم ذرائع کے مطابق یہ آگ طالبان عناصر نے خود لگائی اور اب اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا جا رہا ہے تاکہ دنیا کو بیچنے کے لیے ایک نیا سودا تلاش کیا جا سکے –

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ صبح تقریباً چار بجے پیش آیا جب مارکیٹ کے مختلف حصوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق تاجروں کو تقریباً 300 ملین افغانی کا نقصان پہنچا ہے۔

طالبان حکام نے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کیا، تاہم سیکیورٹی ذرائع اس دعوے کو سراسر جھوٹ اور غلط قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ مارکیٹ افغان حدود میں واقع ہے اور یہ سوال اٹھتا ہے کہ پاکستانی فورسز سرحد عبور کر کے پورا بازار کیسے جلا سکتی ہیں ؟

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے نیوافغان8پوسٹ پر قبضہ کرکے اسے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،دشمن فرارہونے پرمجبور، سیکیورٹی ذرائع

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کچھ دیر قبل علاقے میں طالبان کے مسلح اہلکاروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ یہ آگ اندرونی کارروائی یا بدانتظامی کے نتیجے میں لگی ہو جس کے بعد الزام پاکستان پر ڈال کر سرحدی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کئی گھنٹوں تک بھڑکتی رہی جس کے باعث تورخم کی مصروف تجارتی مارکیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور درجنوں تاجروں کا سرمایہ راکھ میں تبدیل ہو گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *