لیپہ سیکٹر میں بھارت جارحیت سے باز نہ آیا ایک بار پھر سے لیپہ سیکٹر میں پھر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی ، پاک کی فوج کی طرف سے دندان شکن جواب دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعہ کا جھوٹ بے نقاب ہونے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے ، پاکستان پر الزامات کے ساتھ ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے گزشتہ روز بھی چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ جواب دے کر دشمن کی گنیں خاموش کرادی تھیں ۔
ایک طرف اس کے اپنے وزراء یہ کہہ چکے ہیں کہ ہماری سیکورٹی ناکامی ہے اور دوسری جانب بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔