سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد عامر کو پاکستان کااب تک سب سے ذہین فاسٹ بولر قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران شعیب اختر نے محمد عامر کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ2009میں آسڑیلیا کے خلاف ایک میچ میں جس میں خود بھی شامل تھا ، عامر کو بولنگ کو یاد کیا ۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر مجھے لگارتار مار رہا تھا جب عامر نے بولنگ شروع کی تو وارنر کو سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ وہ آگے جائے یا پیچھے، وہ اس کی سوئنگ اور رفتار کو سمجھ ہی نہیں سکا۔
شعیب اختر نے کہا کہ جو معیارمحمد عامر کے پاس تب تھا وہ آج بھی ہے، پی ایس ایل میں بھی اس نے وارنر کو پریشان کر رکھا ہے ۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو بھی بولر رہے ہیں ان میں دماغ استعمال کرنے کے لحاظ سے عامر سب سے بیسٹ فاسٹ بولر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر فیلڈ پلیسمنٹ اور میچ کی صور ت حال کو سمجھ کر باؤلنگ کرواتا ہے اور وہ اسی کے مطابق خود کو ڈھالتا ہے، اسے معلوم ہے کہ کس لائن و لینتھ پر بال پھینکنی ہے اور فیلڈ کو اپنی بولنگ کے مطابق کس طرح سیٹ کرنا ہے۔
شعیب اختر نے محمد عامر کو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اثاثہ قرار دیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں برتا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی خراب نہیں ہوتے مینجمنٹ خراب ہوتی ہے، اگر آپ اپنے کھلاڑیوں کی مشکل اور ضروریات کو سمجھ نہیں سکتے تو آپ کو م مینجمنٹ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔