خراب موسم کے باعث فضائی آپریشن متاثر،کون کون سی پروازیں تاخیر کا شکار؟

خراب موسم کے باعث فضائی آپریشن متاثر،کون کون سی پروازیں تاخیر کا شکار؟

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش، دھند اور خراب موسم کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا جبکہ کئی طیاروں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا۔ خراب موسم کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور طویل انتظار کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث مختلف ملکی و غیرملکی پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ ریاض سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 574 کو سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح شارجہ سے اسلام آباد آنے والی ایئر بلیو کی پرواز بھی خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی۔ ذرائع کے مطابق شارجہ سے آنے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کو بھی متبادل انتظام کے طور پر سیالکوٹ ایئرپورٹ اتارا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :بڑا سائبر حملہ،یورپ بھرکے ایئرپورٹس زدمیں آگئے، فضائی آپریشن مفلوج

ادھر کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی فلائنگ جناح کی پرواز کو بھی موسم کی شدت کے باعث سیالکوٹ منتقل کرنا پڑا۔ فضائی حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیصلے احتیاطی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 125 بھی خراب موسم کے باعث شدید فضائی جھٹکوں کا شکار رہی تھی۔ طیارہ تقریباً آدھے گھنٹے تک فضا میں ہچکولے کھاتا رہا جس کے بعد کپتان نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد جانے کے بجائے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :عازمین حج کی روانگی کیلئے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کراچی سے روانہ

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ پہنچنے کے بعد بعض مسافروں نے مزید سفر سے انکار کر دیا جبکہ نجی ایئرلائن کی جانب سے پرواز جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ فضائی ماہرین نے خراب موسم کے دوران مسافروں کو پرواز سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے شیڈول کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles