عازمین حج کی روانگی کیلئے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کراچی سے روانہ

عازمین حج کی روانگی کیلئے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کراچی سے روانہ

عازمینِ حج کی روانگی کے لیے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، پہلے مرحلے میں مختلف شہروں سے خصوصی پروازوں کے ذریعے ہزاروں حجاج کرام کو حجازِ مقدس روانہ کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس سال بھی سرکاری و نجی اسکیم کے تحت عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کے ذریعے حجاج کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ حج مشکلات، صبر اور برداشت کا نام ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان سے حج پروازوں کا شیڈول جاری

عازمینِ حج کو چاہیے کہ وہ اس مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان دنیا میں حج ادا کرنے والوں کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ عمرہ کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر انتظامات کے حوالے سے منفی تاثر پیش کرتے ہیں، حالانکہ حج دراصل مشکلات کو برداشت کرنے اور صبر کا عملی مظاہرہ کرنے کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج ہوشیار ! ایک غلطی جو آپ کو مہنگی پڑ سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عازمینِ حج پیدل یا بحری جہازوں کے ذریعے سفر کرتے تھے، جبکہ اب جدید فضائی سہولیات کی بدولت چند گھنٹوں میں حجاز مقدس پہنچنا ممکن ہو گیا ہے، جو ایک بڑی سہولت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *