پاکستان کا فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ ‘فتح 4’ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی فائر کیا ہے۔ یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی خود انحصاری اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی اور بے مثال درستگی

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’فتح ‘ میزائل محض ایک روایتی ہتھیار نہیں بلکہ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔

میزائل کی نمایاں خصوصیات

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کروز میزائل کی نمایاں خصوصیات میں یہ میزائل جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشنل ایڈز سے لیس ہے، جو اسے انتہائی پیچیدہ راستوں پر پرواز کرنے اور ہدف کو تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق : پاکستان کا فتح میزائل سسٹم کا تجربہ، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم

یہ میزائل جدید ترین ذیلی نظاموں کی بدولت یہ طویل فاصلے کے اہداف کو سو فیصد درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تجربے کے دوران اس کے ’سروائیبلٹی‘ (بقا) کے پیرامیٹرز کی بھی تصدیق کی گئی، تاکہ دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دے کر ہدف تک پہنچا جا سکے۔

تجربے کے مقاصد

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے مطابق اس تربیتی فائر کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل کارکردگی کو جانچنا اور مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی تصدیق کرنا تھا۔ اس سے نہ صرف میزائل کی فنی صلاحیتوں کی توثیق ہوئی بلکہ جنگی حالات میں فوج کی تیاریوں کو بھی تقویت ملی۔

پاکستان کا میزائل پروگرام اور ‘فتح’ سیریز

پاکستان کا میزائل پروگرام جنوبی ایشیا میں توازنِ برقرار رکھنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ ’فتح‘ سیریز کے میزائل خاص طور پر گراؤنڈ لانچڈ کروز اور راکٹ سسٹمز کے زمرے میں آتے ہیں۔

فتح 4 کی سب سے اہم بات اس کی مقامی سطح پر تیاری ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز پیچیدہ گائیڈنس سسٹمز بنانے میں خود کفیل ہو چکے ہیں۔

بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ اور جدید میزائل تجربات کے جواب میں ’فتح 4‘ جیسے نظام پاکستان کی دفاعی لائن کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

فتح 4 کی اہمیت اور اثرات

واضح رہے کہ فتح 4 کا کامیاب تجربہ کئی حوالوں سے اہم ہے، اس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والا یہ کروز میزائل دشمن کے گہرے علاقوں میں موجود اہم تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید نیویگیشن سسٹم کا مطلب یہ ہے کہ اب پاکستان کو بیرونی سیٹلائٹ گائیڈنس پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں رہی، جو جنگی حالات میں ایک بہت بڑا پلس پوائنٹ ہے۔

اس تجربے کو فوج کے سینیئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشترکہ طور پر دیکھا، جو سویلین اور ملٹری اشتراکِ عمل کی بہترین مثال ہے۔

Related Articles