توشہ خانہ ٹو کیس میں کل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلا ف اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کل اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت مقررتھی، عدالتی عملہ نے وکیل بانی تحریک انصاف خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ بانی کوسزا سنانے کے بعد مقدمات میں سست رفتاری پیدا کردی جاتی ہے، سزا سنانی ہو تو مقدمات تیز رفتاری سے چلائے جاتے ہیں ۔