Skip to content
سونے کی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے تولہ ہو گئی
ملک میں سونا مزید سستا، سونے کی قیمت میں آج بھی مزید کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کے نرخ میں 3400 روپے کمی ہوئی جس سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونا 2915 روپے سستا ہونے سے 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے کی سطح پر آ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھائو میں 34 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 3276 ڈالر کا ہو گیا۔