بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن خفیہ ایجنسیوں کا ظالمانہ ڈراما بے نقاب ہونے کے بعد پاکستان پرحملے کی بھارتی دھمکیوں کے جواب میں بھارت کی سکھ برادری بھی پاکستان کی حمایت میں ڈٹ گئی، بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بری طرح بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سکھ برادری کے رہنماؤں نے ویڈیو پیغام میں دوٹوک اعلان کیا ہے کہ بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے، بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی اور حمایت کی ہے۔
سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں۔
سکھ کمیونٹی نے کہا کہ اگر پاکستان کی اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو انڈیا کو چھوڑیں گے نہیں، پاکستان ہماری وہ دھرتی ہے جس کی ہم پوجا کرتے ہیں، اگرجنگ ہوئی تو ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے نہیں گزرنے دیں گے، بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔