پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے ، خواجہ آصف

پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیتے ہوئے واضح برتری حاصل کر لی ہے اور دشمن کے 5رافیل طیارے ، دو ڈرن ، انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کواٹر کو تباہ کر دیا ہے ۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے اور کئی فوجیوں کو قیدی بنا لیا جبکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں برتری حاصل کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کردیا

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے پاکستان کے 5 شہروں پر میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے رات گئے 5 جگہوں پر سویلینز آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ بزدل ہندوستان میں ہمت ہے تو سامنے سے آکر مقابلہ کرے، بزدل دشمن نے چھپ کر آدھی رات کو وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیار وں کو پاکستا نی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا گیا بلکہ انہوں نے اپنی حدود سے ہی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے پاس مستند اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا، وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ

وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا ہے اس سے کہیں گنا بڑھ کر اسے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ بزدلوں نے اپنے گھر سے نکلنے کی ہمت نہیں کی، میدان میں آئیں دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *