پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ان کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر، چیک پوسٹوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ان کے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی۔
بھارتی فوج نے اپنی ذلت آمیز شکست تسلیم کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول کے ساتھ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی کے جواب میں بھارت نے ہاتھ اٹھائے۔
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت نے رات گئے بزدلانہ حملے کیے تھے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ اور 5 بھارتی طیارے تباہ کر دیے تھے۔