امن کے لئے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطے میں ہیں : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

امن کے لئے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطے میں ہیں : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امن کے لئے پاکستان اور بھارت کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد بننے والی صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورت حال کو نزدیک سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کوشرمناک قرار دے دیا ہے

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ یہ صورت حال جلد ختم ہو جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مسئلے کے دوفریقین میں  پُر امن حل کے لیے پاکستان اور بھارت سے رابطے جاری رکھیں گے ۔

editor

Related Articles