پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس بحال

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس بحال

کئی ماہ کی بندش کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس بحال کر دی گئی ہے۔ صارفین اب اس پلیٹ فارم تک بغیر کسی وی پی این کے آزادانہ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگرچہ سروس کی بحالی سے متعلق مختلف شہروں سے صارفین کی جانب سے تصدیق سامنے آ چکی ہے، تاہم حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلامیہ یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ “ایکس” پاکستان میں طویل عرصے سے بند تھا، جس پر صارفین، صحافتی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی۔

Related Articles